قومی ہاکی ٹیم کی عمدہ کارکردگی نے خواتین ونگ کو بھی متحرک کر دیا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے وفاقی و پنجاب حکومت کی نوجوانوں کو دیگر شعبوں کے ساتھ کھیلوں میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلے ماہ ہونے والی قومی خواتین ہاکی چمپئن شپ کے لئے 30سال سے زائد عمر کی کھلاڑیوں کی شرکت پر پابند ی کے فیصلہ کوبرقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ایچ ایف کانگریس نے نوجوانوں کو قومی کھیل کی جانب متوجہ کرنے، معیار میں اضافے اور عمر رسیدہ کھلاڑیوں کو کوچنگ اور امپائرنگ سمیت دیگر شعبوں میں شمولیت کی ترغیب دینے کی غرض سے مردوخواتین کھلاڑیوں پر یکساں طور پر اس پابندی کا اطلاق کیا تھا جس کی افادیت کودیکھتے ہوئے بعدازاں کرکٹ بورڈ سمیت کھیلوں کی دیگر تنظیموں نے بھی اختیار کیا۔پاکستان ہاکی کو پی ایچ ایف کانگریس کے اس فیصلہ سے بے حد فائدہ پہنچا ہے جس کی مثال حالیہ ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی ہے اورفیڈریشن اب خواتین ٹیم کو بھی انہی خطوط پرتیارکرنے کا ارادہ رکھتی ہے اورایسانوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت سے ہی ممکن ہے جو 60 منٹ بھرپور قوت کے ساتھ میدان میں موجود رہیں جو عمر رسیدہ کھلاڑیوں کیلئے ممکن نہیں ہے۔فنڈزکی کمی کے باعث خواتین کی قومی ہاکی چمپئن شپ کا سات سال بعدکوئٹہ میں انعقاد ہورہا ہے اس دوران متعدد انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی شادیاں ہوچکیں اور اپنے بچوں کی کفالت میں مصروف ہیں تاہم ادارے خصوصا واپڈاٹیم جس میں زیادہ تر کھلاڑیوں کا تعلق لیسکو، فیسکو اور میپکو سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں