قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی پاکستان سپورٹس بورڈ سے ناخوش

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ شرمناک سلوک، پاکستان سپورٹس بورڈ نے قومی ہاکی ٹیم کو سرپرائز دیتے ہوے کپتان عماد شکیل بٹ سمیت کھلاڑیوں کو 5600روپے کا چیک تھما دیا۔ تفصیلات کیمطابق ایف آئی ایچ نیشز ہاکی کپ کا فائنل ہارنے والی قومی ہاکی ٹیم کے ممبران کیلئے پی ایس بی نے تربیتی کیمپ کی مد میں ڈیلی الاونس جاری کئے لیکن نیشز ہاکی کپ کے ڈیلی الائونس تاحال جاری کرنے میں ناکام رہا ہے۔دوسری جانب قومی کھلاڑی تذبذب کا شکار ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے دی جانیوالی اتنی بڑی رقم کہاں خرچ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں