قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حیدری فرنیچر مارٹ پرتقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی میزبانی مرشد طارق اسلم اور پیارے بھائی مرزا شہزاداحمد نے کیا’ تقریب میں ڈویژنل صدر مسلم لیگ (ن) حاجی محمد اکرم انصاری’ مرشد طارق اسلم’ اسسٹنٹ کمشنر عادل عمر’ سابق ایم پی اے خواجہ عبدالسلام’ مرکزی کلاتھ بورڈ کے صدر الحاج نصیر یوسف وہرہ’ مرزا اشرف مغل’ سابق ایم پی اے نجمہ افضل خاں’ پیاری بہنا مصباح’ محترمہ شاہ جی’ پیارے بھائی مرزا شہزاد احمد’ صوفی بختار’رانا عبدالحمید’ ستارہ رانا’ کوثر شانی’ کلثوم رفیع’ شمیم ختر’ عاصم خان’ رانا عابدعلی’ عمانوایل کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی’تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر مسلم لیگ (ن) حاجی محمد اکرم انصاری’ مرشد طارق اسلم’ اسسٹنٹ کمشنر عمر عادل’ سابق ایم پی اے خواجہ عبدالسلام’ مرکزی کلاتھ بورڈ کے صدر الحاج نصیر یوسف وہرہ و دیگر مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی شانہ بشانہ کھڑا ہے’پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے’ قوم کشمیر کاز کیلئے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے اور کشمیر کے ساتھ اسوقت تک کھڑی رہے گی جب تک وہ اپنا حق لے نہیں لے لیتی ‘ انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم اس عہد کی تجدید کر رہی ہے کہ کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان کے ایجنڈے تک آزادی کی جدوجہد ہر حال میں جاری رہے گی اور کشمیریوں کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھے گی ناہی کسی کو شہداء کے خون سے غداری نہیں کرنے دیگی ‘ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پرزور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور کشمیریوں پر ہونے والا ظلم رکوائیں ‘ہم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں