ساہیوال (بیورو چیف )صدر راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن اور سینئر کالم نگار میاں بابر صغیر نے ملک میں ہونیوالی حالیہ دہشتگردی کی کار ر و ا ئیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی عوام دہشتگر د ی اور انتہاپسندی کے خلاف اس جنگ میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شانہ بشا نہ کھڑی ہے،اپنی بہادر مسلح افواج کے جوانوں کی قربا نیو ں کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ا نہو ں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کی قربانیاںجو ہمیشہ قوم کی سلامتی اور فلاح کو ہر چیز پر مقدم رکھتی ہیں ان کی حب الوطنی اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم مسلح افواج اور پاکستان کے عوام کے ساتھ متحد ہو کر اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
