63

قوم مہنگائی سے ہلکان ‘ صدر علوی کو اپنی تنخواہ میں 2مرتبہ اضافے کی فکر

اسلام آباد(بیوروچیف) صدر عارف علوی چاہتے ہیں کہ ان کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے۔ سرکاری دستاویزات کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ صدر مملکت نے تنخواہ میں دو اضافے مانگے ہیں جن میں سے پہلے کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے ہونا چاہئے جبکہ دوسرے اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہونا چاہئے۔ فی الوقت صدر کی ماہانہ تنخواہ 8 لاکھ 46 ہزار 550 روپے ہے جس میں وہ دو مراحل کا اضافہ چاہتے ہیں جس کے تحت جولائی 2021 سے ان کی تنخواہ 10 لاکھ 24 ہزار 325 روپے جبکہ جولائی 2023 سے ان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 190 روپے ہو جائے گی۔ رواں ماہ کے ابتدائی دنوں میں اپنے ملٹری سیکریٹری کے ذریعے کابینہ سیکریٹری کو لکھے گئے خط میں صدارتی سیکریٹریٹ نے صدر کی تنخواہ، الائونس اور مراعات کے ترمیمی ایکٹ 2018 کے چوتھے شیڈول میں ترمیم کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاکہ یکم جولائی 2021 سے صدر مملکت کی تنخواہ 10 لاکھ 24 ہزار 325 روپے جبکہ یکم جولائی 2023 سے 12 لاکھ 29 ہزار 190 روپے ہو جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں