36

قوم پاک فوج کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فیصل آباد رانا طیب خاں، وائس چیئر مین محسن ہمایوں، سرپرست اعلیٰ حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید، صدر حاجی سردار محمد،جنرل سیکر ٹری حافظ عبدالقیوم ،سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد،نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگر نے کوئٹہ کے علاقے جبل نور کے قریب دہشت گردوں کے بم حملے میں پاک فوج کے افسر میجر محمد انور کاکڑ کی شہادت پر دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ میجر انور کاکڑ وطن کے محافظ اور بہادر سپوت تھے جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں