قوم کو آئی ایم ایف کی غلامی میں دھکیلا جارہا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان اورانجمن تاجران سٹی فیصل آ باد کے نائب صدر و جوائنٹ سیکر ٹری اور کٹ پیس کلاتھ بورڈٹاٹا بازار فیکٹری ایریا کے سینئر وائس چیئر مین مرزا مظہر صدیق بیگ نے گیس اور بجلی کی قیمت میںاضافہ کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مفاد پرستوں نے قائداعظم کا پاکستان کیسا کردیا ہے جس میںکبھی بجلی، کبھی گیس اورکبھی پٹرولیم مصنوعا ت کے نرخ میں اضافہ کرکے نا صرف پوری قوم کو IMF کی غلامی میں دھکیلا جا رہاہے بلکہ آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس مہنگی کرنے کی یقین دہانیاں کرائی جا رہی ہیں مرزا مظہر صدیق بیگ نے کہا کہ ملک میںصنعت و تجارت پہلے ہی بڑھتی ہوئی پیدا واری لاگت اور مہنگی توانائی کی وجہ سے تباہ حالی کا شکار ہیں ایسے حالات میں بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ صنعتوں کیلئے مزید تباہی کا باعث بننے کے علاوہ عوام پر بھی مہنگائی کا ناقابل برداشت بوجھ پڑرہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں