قوم کو اپنے شہدا اور غازیوں پر فخر ہے

اسلام آباد (بیوروچیف) صدر مملکت آصف علی زر داری نے پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کی بہادری اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک بحریہ ایک جدید اور کثیر الجہتی فورس کے طور پر ابھری ہے،بْنیان المرصوص کے دوران پاک بحریہ نے سمندری حدود کا تحفظ کرتے ہوئے دشمن کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کو ناکام بنایا۔یومِ بحریہ پر صدر آصف علی زرداری نے قوم کے نام اپنے پیغام میں پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کی بہادری اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوںنے کہاکہ 1965 کی جنگ میں پاک بحریہ نے جرات اور ہمت کی نئی تاریخ رقم کی، صدر زرداری نے کہاکہ یومِ بحریہ اس عزم کی تجدید ہے کہ پاک بحریہ ہر محاذ پر قوم کا دفاع کرتی رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں