3

قیامت سے قیامت تک کے بعد میری کئی فلمیں فلاپ ہوئیں’ عامر خان

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی پہلی فلم قیامت سے قیامت تک پر گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ اس فلم کی کامیابی کے بعد مجھے 300 سے 400 فلموں کی آفرز ایک ساتھ ہو گئیں۔ قیامت سے قیامت تک کی کامیابی کے بعد میری کئی فلمیں فلاپ ہوئیں جس پر مجھے ون فلم ونڈر کا لیبل بھی لگ گیا تھا۔ ماضی کے ان دنوں کو یاد کرتے ہوئے عامر خان نے مزید بتایا کہ میرے پاس زیادہ تجربہ نہیں تھا اور کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کس فلم کا انتخاب کروں اور کس سے معذرت کرلوں۔عامر خان نے اعتراف کرلیا کہ تین شفٹوں میں مسلسل کام کرنے کے باوجود میں خوش نہیں تھا۔ میں گھر جا کر روتا تھا۔ادکار نے اس افسوس کا بھی اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں