قیدیوں کا فرار’18اہلکار معطل

کراچی (بیوروچیف) ملیر جیل میں قیدیوں کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی آگئی ہیں، جسکے بعد 18اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ قیدی فرار ہونے کے بعدقریبی علاقوں میں جا گھسے،جیل میں نصب کیمروں کے بھی ناکارہ ہونیکابھی انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کیمطابق ملیرجیل سے فرارہونے والے قیدیوں کو گزشتہ شب ایک بج کر سات منٹ پر ٹولیوں کی شکل میں شاہ لطیف ٹائون کے مختلف علاقوں میں داخل ہوتے دیکھا گیا جو تیزی سے جا رہے ہیں۔واقعہ کے بعد آئی جی و ڈی آئی جی جیل خانہ جات، سپرنٹنڈنٹ ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت تین ہیڈ کانسٹیبل اور 18اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں