قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد(بیورو چیف)صدر آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان اور عید الفطر کے پیش نظر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دے دی۔صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی۔سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا جبکہ زنا، چوری، ڈکیتی، اغوائ اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں