قیدیوں کی سزا میں کمی

اسلام آباد (بیوروچیف) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر ملک بھر کی جیلوں میں سزا کاٹنے والے قیدیوں کی سزا میں180روز کی خصوصی معافی منظور کر لی۔یہ معافی آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ نے 100 روز کی معافی کی سفارش کی تھی، مشاورت کے بعد صدر اور وزیرِ اعظم نے اسے بڑھا کر 180 دن کر دیا۔ایوانِ صدر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خصوصی معافی ان قیدیوں پر لاگو ہو گی جو قانون کے تحت معیار پر پورے اترتے ہیں، قتل، دہشت گردی، جاسوسی اور بڑے مالیاتی جرائم میں سزا یافتہ قیدیوں پر معافی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں