قیصر خلیق گجر نائب تحصیلدار ریٹائر ہوگئے

سمندری(بیورو چیف )چوہدری قیصر خلیق گجر نائب تحصیلدار اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد رٹیائرڈہوگئے انہوں نے40 سال محکمہ میں خدمات سر انجام دیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصراور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا موسی طاہر نے چوہدری قیصر خلیق گجر کو شیلڈیں دیں تفصیلات کے مطابق چوہدری قیصر خلیق گجرنائب تحصیل دارنہ صرف ایک باصلاحیت افسر تھے بلکہ با اخلاق منصف مزاج اور عوام دوست شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں انہوں نے اپنے تجربے اور اخلاق سے محکمہ اور عوام دونوں کا دل جیتا ان کی گراں قدرخدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں