6

قیصر عباس رند نے FDA میں عہدے کا چارج سنبھال لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کے احکامات کے تحت قیصر عباس رند نے بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کا چارج سنبھال لیا ہے اس سے قبل وہ محکمہ جنگلات، ماہی پروری و جنگلی حیات پنجاب میں ڈپٹی سیکرٹری کی عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ چارج سنبھالنے کے موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری سے ملاقات کی اور دفتری امور پر بات چیت کی۔ ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی جی ایف ڈی اے نے حکومت پنجاب کی طرف سے ان کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ کی سروسز کے معیار میں مزید بہتری لانے کیلئے ان کی خدمات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائیگا۔ انہوں نے نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف ڈی اے کو انتظامی و ترقیاتی اہداف سے آگاہ کیا اور کہا کہ اربن ڈویلپمنٹ اور تیز رفتار سروس ڈیلیوری کے حوالے سے اقدامات کو آگے بڑھانا ترحیجات میں شامل ہے جن پر عملدرآمد کیلئے ایف ڈی اے کی ٹیم مزید متحرک رہے گی اور اے ڈی جی اس ٹیم کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے اے ڈی جی سے کہا کہ عوامی مسائل و شکایات کے فوری حل ہے خصوصی توجہ مرکوز ہونی چاہیے کیونکہ اس ادارے کو کمپلینٹ فری بنا کر عوام کا بھرپور اعتماد حاصل کرنا ہمارا مشن ہے۔ نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مقررہ اہداف کے حصول میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی اور ایف ڈی اے کو مستحکم اور مضبوط ادارہ بنانے کیلئے پوری ٹیم سے مل کر تندہی سے سرکاری فرائض انجام دینگے اس ضمن میں انتظامی و اصلاحی اقدامات کو نتیجہ خیز بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں