قیمتوں میں استحکام اور معیار کی بہتری برقرار رکھی جائے گی

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ میں اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے ماڈل ریڑھی بازار کا اچانک دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کے معیار اور سرکاری نرخوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف اسٹالز پر جا کر پھلوں، سبزیوں اور دیگر ضروری اشیا کی کوالٹی چیک کی اور ریٹ لسٹوں کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدا یت کی کہ وہ سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ قیمتوں پر ہی اشیا فروخت کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ زائد قیمت وصول کرنے یا غیر معیاری اشیا کی فروخت کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کمالیہ کی انتظامیہ کے مطابق ماڈل ریڑھی بازاروں کا باقاعدگی سے معائنہ کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو معیاری اور سستی اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔ شہریوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قیمتوں میں استحکام اور معیار کی بہتری برقرار رکھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں