23

قیمتوں کوکنٹرول کرنے کیلئے حکومت کی منصوبہ بندی نہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پی پی110کے امیر امجدقیوم پراچہ نے کہاکہ حکومت کی جانب سے رمضان میںیوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے دی جانے والی سبسڈی کو ڈراما بازی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سبسڈی صرف انہی اشیاء پر دی جا رہی ہے جن کی قیمت میں رمضان کی آمد سے قبل اضافہ کر لیا جاتا ہے، حکومت نے رمضان میں جس سبسڈی کا اعلان کیا ہے وہ اوپن مارکیٹ میںبھی اسی قیمت پر مل رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے وفاقی کابینہ نے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی۔ اشیاء کی قلت، قیمتوں میں کمی اور ناجائز منافع خوری کنٹرول کرنے کے حوالے سے بھی خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں