لائسنسنگ سنٹرز میں کرپشن کے الزامات کے بعد سپیشل آڈٹ کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) لبرٹی خدمت مرکز سمیت پنجاب بھر کے لائسنسنگ سنٹرز میں کرپشن کے الزامات کے بعد سپیشل آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اے آئی جی انسپکشن نے تمام اضلاع کے افسران کو مراسلہ جاری کر دیا ہے کہ وہ ایس پی رینک کے افسران کی زیر نگرانی لائسنسنگ سنٹرز کا جامع آڈٹ کریں۔انسپکشن کے لیے کرپشن کی شکایات، اضافی فیس چارجنگ سمیت 20 نکاتی فارمیٹ تیار کیا گیا ہے، جس میں ایجنٹ مافیا، کرپشن اور فیس سے زائد رقم وصول کرنے کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ آڈٹ میں سائن ٹیسٹ اور روڈ ٹیسٹ کی ویڈیو ریکارڈنگ سمیت پچھلے 30 دن کے ویڈیو ریکارڈز بھی چیک کیے جائیں گے۔انسپکشن افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریکارڈ، رجسٹر اور دیگر شواہد کو بغور دیکھیں اور اپنی رپورٹ میں مشاہدات اور تجاویز شامل کریں۔ سپیشل آڈٹ رپورٹ 25 نومبر تک جمع کرانی ہوگی۔پولیس ذرائع کے مطابق لائسنسنگ سنٹرز کے آڈٹ کا ٹاسک ڈی پی او دفاتر اور پولیس لائنز کی آڈٹ ٹیموں کو سونپا گیا ہے تاکہ شفاف اور مثر تحقیقات یقینی بنائی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں