75

لائسنسی اسلحہ جمع کروانیکی ہدایت

ساہیانوالہ(نامہ نگار)لائسنسی اسلحہ بھی تھانوں میں جمع کروانے کی ہدایات، پولیس احکام کی جانب سے دوران الیکشن کمپین اسلحہ لیکر گھومنے پر پابندی عائد کردی گئی پولیس کی جانب جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی سیاسی پارٹی کا یا آزاد امیدوار پر دوران کمپین،جلسہ یا ریلی میں اسلحہ یا گن مین ساتھ لیکر چلنے پر پابندی ہے اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو قانون کے مطابق اس کیخلاف کارروائی ہوگی جن لوگوں کے پاس لائسنسی اسلحہ بھی موجود ہے وہ اپنے متعلقہ تھانوں میں بطور امانت فوری طور پر جمع کروا کر قانون کے مطابق رسید حاصل کریں، تھانوں میں لائسنسی اسلحہ جمع کروانے والے افراد 10 فروری کو تھانہ سے اپنا اسلحہ واپس لے سکیں گے اور جو رضا کارانہ طور پر اپنا غیر لائسنسی اسلحہ تھانہ میں جمع کروائیں گے انکے خلاف کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی جائیگی اگر کسی نے لائسنسی یا غیر لائسنسی اسلحہ جمع نہ کروایا اور وہ اسلحہ کی نمائش کرتا ہوا پکڑا گیا تو اسکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں