لائلپور میوزیم غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) لائل پور میوزیم غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا خصوصی مرکز بن گیا آئے روز مختلف ممالک سے سیاح عجائب گھر کی سیر کو آنے لگے گزشتہ روز انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی غیر ملکی ڈاکٹرز مس ڈیانا واز اور مس جیسیکا ایما نے ، ڈاکٹر ابوبکر (ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی) کی قیادت میں لائلپور میوزیم کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل وانفارمیشن مقبول ملک اور ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹس کونسل عمران رضا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر میوزیم آفیسرز شہناز محمود اور ساجد ستار بھی موجود تھے۔ڈائریکٹرمقبول ملک اور عمران رضا نے غیر ملکی وفد کو عجائب گھر کی دس گیلریوں اور فیصل آباد کی تاریخی اہمیت بارے تفصیلی آگاہ کیا۔مہمانوں نے میوزیم کی گیلریوں، قدیم نوادرات اور فیصل آباد کی تہذیبی جھلکیوں کا جائزہ لیا اور اسے پاکستان کی ثقافتی روح کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ لائلپور میوزیم پاکستان کی ثقافت، فن اور تاریخ کا ایسا حسین امتزاج ہے جو زبان یا سرحد کی قید سے آزاد ہے۔یہ میوزیم آج بھی نسلوں کو جوڑنے اور دنیا کو فیصل آباد کی پہچان سے روشناس کرانے کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔غیر ملکی سیاحوں نے میوزیم انتظامیہ کی خدمات اور ثقافتی ورثے کے فروغ میں کردار کو بھی سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں