لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار)کیبل نیٹ ورک ٹھیک کرتے ہو ئے لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چمنی پیر روڈ گوجرہ کا 35سالہ قمر عباس پول پرکیبل درست کر نے میں مصروف تھاکہ جس کو اچانک بجلی کی تار سے شدیدجھٹکا لگ گیاجس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیااطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے اس کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں