لائیو سٹاک کی پیداوار میں اضافے کیلئے بھرپور اقدامات

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں محکمہ لائیوسٹاک نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے عوامی خدمت کے وژن کے عین مطابق عملی اقدامات کے ذریعے مویشی پال حضرات کی فلاح و بہبود، لائیوسٹاک کی پیداوار میں اضافے اور بیماریوں کے موثر تدارک کو یقینی بنایا۔ یہ تمام سرگرمیاں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حنا ظفر ڈاکٹر حنا ظفر کی زیرِ نگرانی کامیابی سے انجام دی گئیں۔محکمہ لائیوسٹاک کے مطابق ضلع کی چار موبائل ویٹرنری ڈسپنسریوں نے دیہی اور دور دراز علاقوں میں مویشی پال حضرات کی دہلیز پر جا کر مجموعی طور پر دو لاکھ انتالیس ہزار چار سو ستاون (239,457)جانوروں کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کیں، جس سے کسانوں کو بروقت طبی سہولت میسر آئی اور جانوروں کے نقصانات میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ آگاہی اور تربیت کے لیے 1,163 کسان لائیوسٹاک میٹنگز منعقد کی گئیں جن میں جدید طریقہ? پرورش، متوازن خوراک اور بیماریوں سے بچاو پر رہنمائی دی گئی۔مصنوعی نسل کشی کے پروگرام کے تحت ضلع کے ٹیکنیشنز نے 80,784 جانوروں میں لوکل نسل جبکہ 7,827 جانوروں میں ولایتی نسل کی مصنوعی نسل کشی کی، جن میں 6,021ہالسٹین فریڑن اور 1,806برہمن نسل شامل ہیں۔ اس اقدام کا مقصد دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ اور بہتر جینیاتی خصوصیات کا فروغ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں