لائیو شو میں بالاج نے والدہ ندا یاسر کا پول کھول دیا

لاہور (شوبز نیوز) مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر اپنی فیملی کے بارے میں ہمیشہ کھل کر بات کرتی ہیں اور اپنے بچوں کو بھی کیمرے سے دور نہیں رکھتیں۔ ان کا سب سے چھوٹا بیٹا بالاج ابھی کافی کم عمر ہے، لیکن وہ کئی بار اپنی والدہ کے شو میں شرکت کر چکا ہے۔حال ہی میں ندا یاسر نے رمضان اسپیشل شو میں مختلف بچوں کو مدعو کیا، مہمانوں میں شاہ برادران، شیراز، مسکان اور خود ندا یاسر کا بیٹا بالاج بھی موجود تھا۔شو میں مختلف دلچسپ سیگمنٹس کیے گئے، جہاں ندا یاسر نے بچوں سے پوچھا کہ ایسی کون سی ڈش ہے جو امی بناتی ہیں اور وہ آپ کو بالکل پسند نہیں؟جب بالاج کی باری آئی تو اس نے سب کے سامنے اپنی والدہ کا پول کھول دیا اور ہنستے ہوئے کہہ دیا کہ میری ماما گھر میں کھانا نہیں بناتیں’یہ سنتے ہی ندا یاسر سمیت تمام مہمان اور ناظرین قہقہے لگانے لگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں