لاری اڈا سمندری کے قریب بس کی زد میں آ کر شہری جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) لاری اڈا سمندری کے قریب تیز رفتار بس نے سڑک عبور کرتے شخص کو کچل دیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔بتایا جاتا ہے کہ سمندری کا رہائشی37سالہ وسیم نواز لاری اڈا سمندری کے قریب سڑک عبور کر رہا تھا کہ اچانک اڈا سے نکلنے والی تیز رفتار بس نے روند ڈالا۔جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ حادثہ کے مرتکب بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی جاوید نواب کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں