لاری اڈا میں تیز رفتار بس نے خاتون کو کچل دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) لاری اڈا کے باہر تیز رفتار بس کی زد میں آ کر خاتون لقمہ اجل بن گئی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ رحیم یار خان کی رہائشی رفعت بی بی فیصل آباد میں عزیز کی شادی میں شرکت کے بعد واپس جا رہی تھی کہ جب وہ جنرل بس سٹینڈ کے گیٹ پر پہنچی تو تیز رفتار بس نے کچل دیا اور خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں