لاری اڈہ میں بس کا ٹائر پھٹ گیا،2محنت کش جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سول لائن کے علاقہ جنرل بس سٹینڈ میں ویلڈنگ کے دوران بس کا ٹائر پھٹنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ نگہبان پورہ کے رہائشی 50سالہ زاہد اور 45 سالہ مقبول احمد نے لاری اڈا میں ویلڈنگ کی ورکشاپ بنا رکھی تھی۔ وہ بس کی ویلڈنگ کر رہے تھے کہ اچانک گرمی کے باعث بس کا ٹائر پھٹنے سے اس کی زد میں آ کر دونوں محنت کش زاہد اور مقبول احمد زندگی کی بازی ہار گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں