لاس اینجلس میں آتشزدگی نورافتیحی کو گھر چھوڑنا پڑ گیا

لاس اینجلس (شوبز نیوز) امریکی شہر لاس اینجلس میں لگنے والے خوفناک آگ کے سبب جہاں بہت سی ہالی وڈ شخصیات متاثر ہوئیں وہیں آگ کے سبب انخلا کرنے والوں میں بالی وڈ اداکارہ و رقاصہ نورا فتیحی بھی شامل ہیں۔ آگ نے کئی کلومیٹر پر مشتمل علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے نتیجے میں گھروں سمیت 1500 سے زائد املاک جل کر خاکستر ہوچکی ہیں۔اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی لاس اینجلس میں جاری جنگل کی آگ پر ردعمل ظاہر کرنے والی تازہ ترین مشہور شخصیت ہیں، جنہوں نے ایک انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنی آپ بیتی شیئر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں