لال ملزچوک کے قریب اوپن پھاٹک راہگیروں کیلئے خطرہ بن گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) لال ملز چوک کے قریب اوپن پھاٹک راہگیروں کیلئے خطرہ بن گیا،4افراد یہاں مال گاڑی روکنے کے بعد اسے یہاں سے گزارتے ہیں،ریلوے ٹریک سے ملحقہ سڑک پربھی جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے، ریلوے پھاٹک کی بحالی اورسڑک کی تعمیر و مرمت کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ شہریوں کا پر زور مطالبہ، تفصیل کے مطابق لال ملز چوک کے قریب مال گاڑیوں کی آمدو رفت کیلئے دو ٹریک ہیں جن میں سے ایک ٹریک بند ہو چکا ہے جبکہ دوسرے ٹریک سے مال گاڑیاں آتی جاتی ہیں، یہاں پر موجود پھاٹک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا تو اس کی تعمیر و مرمت کروانے کی بجائے اسے اوپن چھوڑ دیا گیا اب اب جب یہاں سے مال گاڑی گزرے تو اسے یہاں روک کر لوگ اس سے اترتے ہیں اور ریلوے پھاٹک کے دونوں طرف دو دو آدمی کھڑے ہتے ہیں اور یہاں سے گاڑیوں کو گزارا جاتا ہے علاوہ ازیں لال ملز چوک کی قریبی سڑک پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور یہاں کئی جگہوں پر گڑھے پڑ چکے ہیں۔ اس صورتحال سے لوگوں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک پر آمدو رفت میں دشواریوں کے باعث حادثات کا بھی خدشہ ہے۔ لہذا شہریوں نے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ لال ملز چوک ریلوے پھاٹک فعال اور اس سے ملحقہ سڑک کی تعمیر ومرمت کا کام جلد کروایا جائے، تاکہ لوگوں کو درپیش خطرات و مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں