34

لاوارث مریضوں کیلئے ”مسکن مسکان” سنٹر قائم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد الائیڈ ہسپتال ٹو میں لاوارث مریضوں کے علاج معالجہ اوردیکھ بھال کیلئے ”مسکن مسکان” کے نام سے سنٹر قائم کردیا جس کا باقاعدہ افتتاح وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹرظفرعلی چوہدری نے کیا، اس موقع پر ایم ایس الائیڈ ٹو ہسپتال ڈاکٹرظفراقبال، اے ایم ایس عبدالواجد اوردیگر ڈاکٹرزاورعملہ بھی موجود تھا۔ وی سی نے کہا کہ مذکورہ سنٹر کا مقصد لاوارث مریضوں کے علاج معالجہ سمیت دیگر ضروریات کا خیال رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں