62

لاوارث کنٹینر سے5کروڑ کی الیکٹرانک اشیا برآمد

کراچی (بیوروچیف) کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کے عملے نے کراچی بندرگاہ پر کارروائی کرتے ہوئے بلیوں کی خوراک پر مبنی لاوارث کنٹینر سے5کروڑ مالیت کی مہنگی الیکٹرانک اشیا برآمد کرلیں۔ حکام کے مطابق 19 ستمبر کو کراچی پہنچنے والے مذکورہ کنٹینرکی کلئِرنس کے لئے کسی نے رابطہ نہیں کیا.جانچ پڑتال میں کنٹینر سے 3کروڑ روپے مالیت کی مختلف الیکٹرانک اشیا برآمد ہوئیں۔برآمد اشیا پر قوانین کے تحت ڈیوٹی اور ٹیکسز کی مد میں 2 کروڑ روپے قابل ادا ہیں۔ملوث مافیا کی جانب سے اس طرح کے 38 کنسائنمنٹس پہلے بھی منگوائے جا چکے ہیں۔ماضِ میں یہ کنسائنمنٹس مختلف بندرگاہوں پرمنگوائے گئے، ذرائع کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس کی جانب سے ملوث مافیا کی نشاندہی کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں