لاپتہ ہونیوالے رکشہ ڈرائیور کی تشدد زدہ لاش برآمد

جڑانوالہ(نامہ نگار) گھر سے لاپتہ ہونیوالے رکشہ ڈرائیور کی تشدد زدہ لاش برآمد،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ چک نمبر 21گ ب کے قریب 45 سالہ شخص کی لاش پڑی ہوئی ہے جس پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق لاش کی شناخت بشارت ولد حنیف ساکن غوثیہ پارک اسلام پورہ جڑانوالہ کے نام سے ہوئی ہے جو چند دن قبل گھر سے باہر لاپتہ ہو گیا تھا پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق رکشہ ڈرائیور کو مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ اندھے قتل میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا تاہم پولیس تھانہ صدر نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں