23

لاکھوں روپے کی کرپشن کے الزام میں سیکرٹری UC11کیخلاف انکوائری شروع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر سیکرٹری یونین کونسل11 کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ سیکرٹری وحید گجر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد سرور نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سیکرٹری یونین کونسل وحید گجر نے دوران ڈیوٹی تاریخ پیدائش واموات’ نکاح فیس’ درستگی نام پر لاکھوں روپے وصول کرتے پایا گیا اور جعلی سرٹیفکیٹ جاری کر کے من مانی رقم لیتا تھا جبکہ متاثرہ شہریوں کی طرف سے چک جھمرہ کی یونین کونسل11 کے سیکرٹری وحید گجر کیخلاف درجنوں درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک ریٹائرڈ سیکرٹری کے لوگن کے ذریعے خودساختہ اور بوگس سرٹیفکیٹ جاری کرتا اور عدالتی فیس کی مد میں بھی ہزاروں روپے بطور فیس وصول کرتا تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ وحید گجر کا تبادلہ 17جولائی کو فیصل آباد سے یوسی11 چک جھمرہ ہوا لیکن اس نے اپنے اثرورسوخ سے مذکورہ یونین کونسل میں حاضر نہ ہوا اور یوسی کی بجائے اپنے نام کا اکائونٹ کھول رکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں