لاکھوں روپے ہتھیانے پر بہن نے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کروادیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) لاکھوں روپے ہتھیانے پر بہن نے بھائی کیخلاف تھانہ مدینہ ٹائون میں مقدمہ درج کرو ا دیا، تفصیل سے مطابق ڈھڈی والا کی رہائشی روبینہ بی بی نے مدینہ ٹائون پولیس کو درخواست گذارتے ہوئے بتایا کہ 2017ء کے دوران اس کے سگے بھائی ندیم نے کاروبار میں منافع کا جھانسہ دیکر 8لاکھ کی رقم حاصل کی۔ بعد ازاں منافع دیا نہ رقم واپس کی۔ مذکورہ خاتون کاکہنا ہے کہ اس نے متعدد مرتبہ بھائی کورقم واپسی کا مطالبہ کیا لیکن وہ لیت و لعل کے بعد رقم واپس کرنے سے انکاری ہو گیا۔ جس پر مدینہ ٹائون پولیس نے رقم خرد برد کرنے اور امانت میں خیانت کے مرتکب بھائی ندیم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں