لاکھوں صارفین کے سنیپ چیٹ اکاؤنٹس بلاک

سڈنی ( مانیٹرنگ ڈیسک )سنیپ چیٹ نے آسٹریلیا میں16سال سے کم عمر صارفین کے 415,000 سے زائد اکانٹس معطل کر دیے ہیں، کیونکہ نئے قانون کے تحت کم عمر صارفین کے لیے پلیٹ فارم استعمال کرنا ممنوع ہے۔ کمپنی کے مطابق روزانہ مزید کم عمر اکانٹس کی جانچ اور بلاکنگ جاری ہے، تاہم عمر کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجی مکمل طور پر موثر نہیں، جس کی وجہ سے بعض نوجوان پابندی سے بچ سکتے ہیں۔ نئے قانون کے تحت اسنیپ چیٹ، میٹا، ٹک ٹاک، یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز کو 16 سال سے کم عمر صارفین کے اکانٹس بلاک کرنے کا پابند کیا گیا ہے، خلاف ورزی کی صورت میں کمپنیوں کو آسٹریلیا کی حکومت کی جانب سے 49.5 ملین آسٹریلوی ڈالر (تقریبا 34 ملین امریکی ڈالر) تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آسٹریلیا کے آن لائن سیفٹی ریگولیٹر کے مطابق اب تک ٹیکنالوجی کمپنیوں نے مجموعی طور پر 4.7 ملین کم عمر اکانٹس بند کر دیے ہیں، جسے حکام نے ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔اسنیپ چیٹ نے اپیل کی ہے کہ ایپ اسٹورز میں صارفین کی عمر کی تصدیق لازمی کی جائے تاکہ کم عمر افراد کی ایپ تک رسائی مثر طریقے سے روکی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں