لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف بیٹھیں گے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک بھر میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میںلاکھوں فرزندان اسلام(آج )منگل کو سنت نبویۖ کی پیروی میں مساجدمیں 10روزہ اعتکاف میں بیٹھیں گے۔ غروب آفتاب سے قبل ہی ملک کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں معتکفین کی بڑی تعداد اپنی مختص کردہ جگہوں پر پہنچے گی۔ معتکفین عید کا چاند نظر آنے تک مسجد کے اندر ہی قیام کریں گے اور تلاوت کلام پاک، ذکر و اذکار، تسبیحات اور خصوصی نوافل کی ادائیگی میں وقت گزاریں گے۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے مساجد کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ بڑی مساجد میں معتکفین کی سہولت کے لیے طبی کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف تعینات رہے گا۔ اعتکاف کے دوران معتکفین امت مسلمہ کی سربلندی، ملک کی سلامتی، معاشی استحکام اور خاص طور پر فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کریں گے۔ آخری عشرے کی طاق راتوں میں ”لیل القدر ”کی تلاش کے لیے مساجد میں شب بیداری کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں