13

لاکھوں لیٹر ایرانی تیل سمگل کرنیکی کوشش ناکام

کراچی(بیوروچیف)FBRکے ماتحت ادارے کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی کے میرین انفورسمنٹ یونٹ نے انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں لیٹر ایرانی ڈیزل پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے اور تین لکڑی کی لانچیں قبضے میں لے لی۔ایف بی آر کے مطابق میرین انفور سمنٹ یونٹ کی یہ کارروائی 9اور 10اکتوبر 2025کی درمیانی شب خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے مطابق ایرانی ڈیزل کی بڑی کھیپ سمندری راستے سے پاکستان لائی جا رہی تھی۔ایف بی آر نے بتایا کہ پریوینٹیو افسران ایاز علی اور سلیم یوسف پر مشتمل کسٹمز کی میرین انفورسمنٹ ٹیم نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے گہرے سمندر میں مخصوص مقامات کی طرف رخ کیا، سومیانی اور پھور سپت کے قریب ہدف کے طور پر نشان زد کشتیوں کو نہایت پیشہ ورانہ انداز میں روکا گیا۔کارروائی کے حوالے سے بتایا کہ گرفتاری کے بعد لانچیں انسانی جانوں کو نقصان پہنچائے بغیر بحفاظت کراچی بندرگاہ پر کسٹمز کے اینٹی سمگلنگ آفس منتقل کر دی گئیں۔کسٹمز حکام کے مطابق ضبط شدہ ڈیزل کی مالیت تقریباً 3کروڑ 31لاکھ 40ہزار روپے ہے اور تینوں لانچوں کی مجموعی مالیت 4کروڑ 50لاکھ روپے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں