لاہور، فیصل آباد کے درمیان مزید ٹرینیں چلائی جائیں

صفدرآباد(نامہ نگار)لاہور تا فیصل آباد ریلوے سیکشن پر مزید ٹرینیں چلائی جائیں اس وقت صرف بدر اور غوری ایکسپریس چل رہی ہی جو کہ علاقہ بھر کی ضرورت سے کہیں کم ہیں۔عوام یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ریلوے حکام کیا کر رہے ہیں لگتا ہے کہ ریلوے بیورو کریسی حکومت کو ناکام بنانے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔وفاقی وزیر ریلوے کو اندھیرے میں رکھ کر ریلوے نظام چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اس سیکشن پر مسافرون کا بے پناہ ہجوم ہوتا ہے لیکن انہیں لاہور اور فیصل آباد کے لئے ٹرینین ہی میسر نہیں مجبوراً لوگ ویگنوں اور بسوں میں دھکے کھانے پر مجبور ہو کر رہ گئے ہیں۔بسوں اور ویگنوں والے مجبور لوگوں کی تقدیر سے کھیل رہے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں