لاہورپارکنگ کمپنی کی ڈیجٹیلائزیشن کی جانب اہم پیشرفت

لاہور (بیوروچیف) لاہورپارکنگ کمپنی کی ڈیجٹیلائزیشن کی جانب اہم پیشرفت، لاہورپارکنگ کمپنی میں پیپرلیس نظام رائج کیاجائیگا۔لی پارک میں روزمرہ کے خط وکتابت ای فاس سسٹم کے ذریعے کی جائیگی، ای فاس پرکام کرنے کیلئے افسران وعملے کے لاگ ان بنائے جائیں گے۔عملے کی مزید تربیت کے لئے پی آئی ٹی بی کی مدد لی جائے گی، ای فاس سسٹم سے لاگت اور وقت کی بچت ہو گی۔ ای فاس ماحول دوست اور محفوظ سسٹم سمجھا جاتا ہے، ای فاس سے کبھی بھی کہیں بھی خط و کتابت باریدفتری امورسرانجام دیئے جا سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں