44

لاہور اور پنڈی میں PSL میچز شیڈول کے مطابق ہونگے

کراچی / لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ کے شائقین کے لیے اچھی خبر ، وزیراعظم کی یقین دہانی کے بعد پاکستان کرکٹ بوررڈ اور پنجاب حکومت کے درمیان اخراجات کے معاملات طے پا گئے ، پی سی بی نے پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر شائقین و خوشخبری دیتے ہوئے تصدیق کی کہ لاہور اور پنڈی کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے، روٹ کی لائیٹنگ کا خرچہ نگران حکومت اٹھائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے روٹ کی لائٹنگ کے اخراجات میں حصہ ڈالنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں