2

لاہور سرگودھا روڈ کو کارپٹ کرنے کا کام شروع

صفدرآباد(نامہ نگار)تحصیل صفدرآباد کے علاقہ لاہور سرگودھا روڈ پر عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار مین روڈ کو کارپٹ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا۔خانقاہ ڈوگراں اور ملحقہ دیہات کے لوگوں نے لاہور سرگودھا روڈ کی کارپیٹنگ پر اظہار تشکر کیا ۔اس سلسلے میں صفدرآباد روڈ چوک خانقاہ ڈوگراں میں افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سردار محمد عرفان ڈوگر سابق ایم این اے ،سجاد گجر سابق ایم پی اے اور مسلم لیگی رہنمائوں نے شرکت کی۔اس موقع پر عوام سے اپنے خطاب میں عرفان ڈوگر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا بڑا مقصدعوامی خدمت ہے اور یہ کام جاری رہے گا۔علاقہ بھر کے عوام نے اس سرک کی کارپیٹنگ کروانے پر مسلم لیگی قیادت اور مریم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ڈیلی بزنس رپورٹ سے گفتگو میں عرفان ڈوگر نے کہا کہ نواز شریف ہی پاکستان کو ترقی کے راستے پر لے جائیں گے اور وہ دن دور نہیںجب پاکستان دنیا کی عظیم طاقت بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں