لاہور قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کو79 رنز سے شکست دے دی

راولپنڈی ( سپورٹس نیوز )پی ایس ایل 10 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79رنز سے شکست دے دی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میںکھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم 140رنز پر آؤٹ ہوگئی ، کوشال مینڈس 28، رائلی روسو 44رنز بنا کر آٹ ہوئے، فن ایلن صفر، سعود شکیل اور حسن نواز ایک ، ایک رنز بنا سکے۔لاہور کی جانب سے رشید حسین نے 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں