1

لاہور قلندرز کا حصہ رہنا اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں’ برینڈن میک کلم

لاہور (سپورٹس نیوز) لاہور قلندرز کے سابق اسٹار اور کپتان برینڈن میک کلم نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے دس سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قلندرز فیملی کو مبارکباد دی ہے۔برینڈن میک کلم نے لاہور قلندرز کے ساتھ گزارے گئے خوشگوار لمحات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز کا حصہ رہنا اور کئی مواقع پر ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز ایک خاندان کی مانند ہے جو ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا رہتا ہے۔انہوں نے لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا اور ٹیم مینجمنٹ کو بھی دس سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں ٹیم نے جو کامیابیاں حاصل کیں وہ قابلِ تعریف ہیں۔برینڈن میک کلم نے کہا کہ وہ لاہور قلندرز کو ہمیشہ فالو کرتے ہیں اور ٹیم سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔ انہوں نے آئندہ دس سالوں کے لیے بھی لاہور قلندرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، تاہم اس موقع پر ٹیم کے ساتھ موجود نہ ہونے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں