لاہور قلندرز کا قلندرز نائٹ منانے کا اعلان

لاہور (سپورٹس نیوز) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز نے اپنی سالانہ تفریحی تقریب قلندرز نائٹ کے انعقاد کا اعلان کر دیا ۔ یہ شاندار ایونٹ 6اپریل کو گریٹر اقبال پارک مینارِ پاکستان میں شام 5بجے منعقد ہوگا، جس میں کرکٹ، موسیقی اور تفریح کا شاندار امتزاج پیش کیا جائے گا۔تقریب میں لاہور قلندرز کی مکمل ٹیم شرکت کرے گی جبکہ مداحوں کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور معروف موسیقاروں کے ساتھ یادگار لمحات گزارنے کا موقع ملے گا۔پاکستان کے نامور گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس بھی اس ایونٹ کا حصہ ہوگی، جن میں عاصم اظہر، بلال سعید، سارہ الطاف، اور ساحر علی بگا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تقریب میں لاہور قلندرز کی آفیشل کٹ کی رونمائی کی جائے گی اور ٹیم کا نیا اینتھم بھی لانچ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں