لاہور قلندرز کے ساتھ میچ کا مزہ آئے گا’ کامل خان

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز سیالکوٹ ٹیم کے کوآنر کامل خان نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز والے دوست ہیں، اُن کے ساتھ میچ کا مزہ آئیگا۔میڈیا سے گفتگو میں کامل خان نے کہا کہ ایک وژن سے پی ایس ایل آکشن میں گئے تھے،جلد اپنی ٹیم سیالکوٹ کا لوگو اور ٹیم کے پریذیڈنٹ کے نام کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں لینے کی کوشش کریں گے، ہماری ٹیم میں لوکل کوچنگ اسٹاف ہوگا۔کامل خان نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز جہاں بھی ہوں گے کراؤڈ آئے گا، یہ پلیٹ فارم مزید ترقی کریگا۔اُنہوںنے کہاکہ پی سی بی کے ساتھ مشاورت کے بعد چیزیں فائنل ہوں گی، لاہور قلندرز کے ساتھ میچ کا مزہ آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں