لاہور قلندر سب سے مہنگی ترین فرنچائز بن گئی

لاہور (سپورٹس نیوز) پی ایس ایل فرنچائزز کی ویلیوایشن رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں،دس سال مکمل ہونے پر فرنچائزز کی ویلیو بھی بڑھ گئی۔ لاہور قلندرز پی ایس ایل کی سب سی مہنگی فرنچائز بن گئی،لاہور قلندرز کی نئی فیس 67کروڑ، پرانی فیس 25.68کروڑ تھی،لاہور قلندرز کی ویلیو میں 55 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔کراچی کنگزکی فرنچائز فیس 64کروڑ ریکارڈ کی گئی،کراچی کنگز کی پرانی فیس 26.70کروڑ تھی،کراچی کی ویلیوایشن میں 43 فیصد اضافہ ہوا۔زلمی کی ویلیو میں 79فیصد اضافہ ہوا،اسلام آباد یونائیٹڈ کی فرنچائزفیس 48کروڑ تک پہنچ گئی،اسلام آبادیونائیٹڈ کی پرانی فیس 15.41کروڑ تھی،یونائیٹیڈ کی ویلیوایشن میں 87فیصد اضافہ رپورٹ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں