7

لاہور میں بسنت ‘انتظامیہ محکمے ہائی الرٹ

لاہور (بیورو چیف)کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے ضلع لاہور میں ”محفوظ بسنت’ ‘ انتظامات کے حوالے سے تمام انتظامی محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ 6تا 8 فروری بسنت کے دوران تمام محکمے ضلعی انتظامیہ و پولیس کے معاون کار ہونگے، ڈی سی آفس لاہور میں بسنت مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بسنت زونز کے مطابق بجلی تاروں کو محفوظ بنانے کیلئے لیسکو ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کرے، 1122ریسکیو پلان تیار کرے تمام پہلووں کا احاطہ ہونا چاہئے ۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام انتظامی محکمے، وفاقی محکمے بسنت کے دوران ہائی الرٹ پر ہونگے، تمام محکمے رانڈ دی کلاک ڈیوٹی اور ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا محفوظ بسنت کیلئے مثبت کردار ادا کررہا ہے ضلعی انتظامیہ شہریوں کو بسنت قوانین سے بھی آگاہ کرے۔ کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ضلع لاہور کی حدود میںمحفوظ بسنت انتظامات کے حوالے سے تمام انتظامی محکموں کا اجلاس منعقد ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں