53

لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کے بڑے ایونٹ کا آغاز (اداریہ)

پنجاب میں تین دہائیوں بعد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز ہو گیا’ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہارس اینڈ کیٹل شو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے فوٹریس آمد پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خیرمقدم کیا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ روایتی بگھی پر سوار ہو کر سلامی کے چبوترے پر پہنچے چار گھڑ سواروں کے دستے چبوترے کے سامنے آ کر ہارس اینڈ کیٹل شو کی اجازت طلب کی مہمانان خصوصی نے رسمی اجازت دیکر افتتاح کر دیا وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہینڈ پرنٹ سے میلے کا منفرد ڈیجیٹل افتتاح بھی کیا فوٹریس سٹیڈیم ڈھول کی تھاپ سے گونج اُٹھا پاکستان’ کویت’ ناروے’ عمان’ قطر’ سعودی عرب’ سائوتھ افریقہ’ امریکہ کی انٹرنیشنل ٹینٹ پیکنگ ٹیموں کے دستوں نے مارچ کیا، پاکستان’ ایران’ ترکیہ’ تاجکستان کی آرچری ٹیموں کے دستے نے بھی مارچ کیا ڈھول کی تھاپ پر ناچتے اونٹ اونٹنیوں سے لائیوسٹاک مارچ کا آغاز ہوا شو میں نیلی راوی ساہیوال اور دیگر پنجاب کی بہترین نسل کی بھینس کی نمائش کی گئی لوہی’ مندری بھیڑ’ تھل’ فیصل آباد’ گجرات بیتل اور ناچی بکروں کی نمائش کی گئی علاقائی وصوبائی ثقافت کی عکاسی کرتے رنگ برنگے فلوٹس حاضرین کی دلچسپی کا مرکز بن گئے سجے فلوٹس پر روایتی علاقائی رقص’ سینکڑوں ڈھولچی دستوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا بیک وقت 6ڈھول بچاتا ڈھولچی توجہ کا مرکز رہا درویش رقص کا سحر انگیز شو پیش کیا سلواکیہ کے ماہر فنکاروں نے لیزر لائٹس کرتب سے شائقین کو محفوظ کیا مقدونیہ کے بینڈ نے ہارس اینڈ کیٹل شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا معروف کوریوگرافر وہاب شاہ نے پنجاب کے روایتی گیت پیش کر کے سماں باندھ دیا ڈرون سے قومی پرچم مینار پاکستان ودیگر قومی وعلاقائی لیزر امیج پیش کئے گئے ہارس اینڈ کیٹل شو میں مشعلیں روشن کی گئیں وزیراعلیٰ مریم نواز نے حاضرین کے پاس جا کر ملاقات کی حاضرین نے پُرجوش نعروں سے وزیراعلیٰ مریم نواز کا خیرمقدم کیا تقریب میں کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کے غیر ملکی وفود نے شرکت کی وفد میں چیئرپرسن پی اے ایگزیکٹو کمیٹی ڈاکٹر کرسٹوفر کا لیلا سلانگور سٹیٹ اسمبلی ملائیشیا کے سپیکر وینگ سان’ پارلیمنٹ آف سری لنکا کے سپیکر ڈاکٹر جاگتھ ورکر ماراتنی ڈپٹی منسٹر آف سری لنکا محمد مولفر منیر کلانتاں اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر محمدا امر بن عبداﷲ’ پاہانگ اسمبلی کے سپیکر حاجی محمد شرکار بن حاجی شمس الدین ملائیشیا کی پیرک اسمبلی کے سپیکر محمد ظاہر بن عبدالخالد’ ملائیشیا کے دیگر اراکین اسمبلی اور سیکرٹریز نے شرکت کی برطانوی ہائوس آف کامن کی ڈپٹی سیپکر نصرت غنی’ پارلیمنٹ آف ملائیشیا کے سینیٹر پیلے پیٹر ٹنگوم’ سمیت غیر ملکی مہمانوں نے بھی شرکت کی،، تیس سال بعد پنجاب میں نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد خوش آئند ہے قبل ازیں یہ شو’ ہر سال بڑی سج دھج سے منعقد ہوتا رہا ہے پھر مختلف وجوہات کے باعث یہ اہم ایونٹ منعقد نہ ہو سکا مسلم لیگ (ن) کی وفاق اور پنجاب میں حکومت قائم ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے اہم ترین میگا ایونٹ کو منعقد کرا کے پنجاب بھر کے میلے ٹھیلے کے شوقین کو موقع فراہم کر دیا ہے کہ وہ اس تفریحی میلہ میں شرکت کر کے محظوظ ہوں اس میلے کی خاص بات صوبہ بھر کے عوام خاص طور پر ان شائقین کو جو لائیوسٹاک سے دلچسپی رکھتے ہیں کو ہارس اینڈ کیٹل کی نمائش کا موقع فراہم کیا جاتا ہے مویشی پال حضرات کو میلے میں ایسے کیٹل دیکھنے کو ملتے ہیں جو اپنی مثال آپ ہوتے ہیں اور مویشی پال حضرات میں دلچسپی اور ان کے اندر یہ جذبہ پیدا کرتے ہیں کہ وہ بھی اپنے مویشی ہارس اینڈ کیٹل شو میں نمائش کے لیے پیش کر کے داد وصول کریں ماضی میں پنجاب کے عوام کو لاہور کے ہارس اینڈ کیٹل شو کا بڑی شدت سے انتظار رہتا تھا اور اس میں اتنی بڑی تعداد میں صوبہ کے عوام شرکت کرتے تھے کہ فورٹریس سٹیڈیم میں تل دھرنے کو بھی جگہ نہیں ملتی تھی ہارس اینڈ کیٹل شو کی دیگر ممالک میں بھی بڑی دھوم رہتی تھی اور اس میں بہت سے ممالک کے وفود شرکت کرتے تھے 30برس کے گھیپ کے بعد اب پھر سے اس میلے کو سجایا گیا ہے اور اس میں متعدد ممالک کے وفود نے شرکت کی ج اس بات کا بین ثبوت ہے کہ پنجاب کے اس اہم ایونٹ میں ان ممالک کی کتنی دلچسپی ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو اس اہم ایونٹ کا کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے پنجاب کی ثقافت کو ایک بار پھر اجاگر کر کے دکھا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں