لاہور ہائیکورٹ میں نئے سال کی پہلی درخواست دائر

لاہور (بیوروچیف) لاہور ہائی کورٹ میں 2026کی پہلی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست وکلا کی نجی تنظیم نے دائر کی۔پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی مفت اور بلا تعطل فراہمی کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں جان بچانے والی سمیت دیگر ادویات نہ ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں، سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی قلت آئین کے آرٹیکل 9 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں تمام ضروری ادویات فوری فراہم کرنے کا حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں