لاہور (بیوروچیف) لاہور ہائیکورٹ کی چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں اور کام شروع کرد یا گیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے 4ستمبر سے 28 اکتوبر تک کیسز کی سماعت کیلئے ججز کا روسٹر جاری کردیا گیا۔ 4ستمبر سے چیف جسٹس سمیت 23 سنگل اور11 ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کریںگے۔ روسٹر کے مطابق گیارہ مختلف ڈویژن بینچ بھی کیسز کی سماعت کرینگے۔ ڈویژن بینچ نمبر 1 میں چیف جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس جسٹس عابد حسین چٹھہ کیسز کی سماعت کرینگے ۔ ڈویژن بینچ نمبر 2 میں جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس فاروق حیدر مرڈر ٹرائل اور اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ ڈویژن بینچ نمبر 3 میں جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس سلطان تنویر ٹیکس سے متعلق کیسز کی سماعت کریں گے۔ ڈویژن بینچ نمبر 4 میں نیب سے متعلق جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس راحیل کامران نیب سے متعلق اپیلوں پر سماعت کریں گے ۔ بینچ نمبر 5 میں جسٹس شاہد بلال اور جسٹس رسال حسن سید کیسز کی سماعت کرینگے۔ بینچ نمبر 6 میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس ساجد جاوید گھرال کیسز کی سماعت کریں گے۔ بینچ نمبر 7 میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس فیصل زمان سماعت کریں گے۔ بینچ نمبر 8 میں جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس خلیل احمد مرڈر ریفرنسز پر سماعت کریں گے۔ بینچ نمبر 9 میں جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز دہشتگری سے متعلق اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ بینچ نمبر 10 میں جسٹس شہرام سرور اور جسٹس علی ضیاء باجوہ ہونگے۔ بینچ نمبر 11 میں جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس عاصم حفیظ کیسز کی سماعت کریں گے
64