لاہور2027ء کیلئے ای سی اوٹورازم کیپٹل منتخب

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ تاریخی ورثے اور محبتوں کے شہر لاہور کو ٹورازم کیپٹل 2027قرار دیا گیا ہے۔ لاہور کو ٹورازم کیپٹل منتخب کرنے پر ای سی او ممالک کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔لاہور کو 2027کیلئے ای سی او ٹورازم کیپیٹل منتخب کرلیا گیا، شہر لاہور کو ترکیے کے شہر Erzurumمیں ہونے والی ای سی او سیاحتی وزرا کی کانفرنس میں منتخب کیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ای سی او ٹورازم کیپٹل 2027کی حیثیت سے لاہور عالمی منظر نامے پر روشن مرکز ہونے جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شاندار تاریخی ورثے، رنگا رنگ ثقافت اور بے پناہ صلاحیتوں کے ساتھ لاہور دنیا کے استقبال کے لیے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ای سی او کے اعتماد اور تعاون کے ساتھ پاکستان، پنجاب اور لاہور کے حسن کو دنیا کے سامنے لے کر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں