لباس پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا’ یشما گل

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں لباس پر ٹرولنگ اور تنقید کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔یشما گل نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر لباس پر ہونے والی تنقید اور ٹرولنگ پر کھل کر بات کی۔اداکارہ نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں لباس کی وجہ سے خوب ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا، ان پر اس قدر تنقید کی گئی کہ انہوں نے انسٹاگرام اکاونٹ ڈیلیٹ کرکے سوشل میڈیا چھوڑنے کا ہی فیصلہ کرلیا تھا۔خیال رہے کہ یشما گل نے2018کی فلم پرواز ہے جنون کے پریمیئر میں بولڈ جینز اور پینٹ پہن کر شرکت کی اور ان کی تصاویر وائرل ہوگئی تھیں جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں